پی ایس ایل 9 ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے ہرادیا
106 رنز کی ناقابل شکست اننگز پر ملتان سلطانز کے عثمان خان مین آف دی میچ قرار
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 19 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے ہرادیا۔
نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے 189 رنز کے جواب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔
یہ ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کی مسلسل تیسری جبکہ مجموعی طور پر چوتھی شکست ہے۔ کراچی کنگز اب تک اپنے 6 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے صرف دو جیتنے میں کامیاب ہوسکی۔
اس سے قبل کراچی کنگز ملتان سلطانز سے رواں ٹورنامنٹ میں 18 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں بھی 55 رنز سے شکست کھاگئی تھی۔
کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود 36 اور شعیب ملک 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے 2، ڈیوڈ ولی، محمد علی، کرس جورڈن اور خوشدل شاہ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
عثمان خان نے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 58 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی طرف سے بلیسنگ موزربانی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز اپنے 7 میچ کھیل چکی ہے اور اسے اب تک صرف ایک ہی میچ میں شکست ہوئی اور 6 میں کامیابی ملی ہے۔
گزشتہ میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز کی چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے۔
ملتان سلطانز: رضا ہینڈرکس، محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، عثمان خان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، فیصل اکرم، محمد علی
کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، لیوس ڈو پلوئے، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ، بلیسنگ مزارانی