ایف بی آر کے مزید41 افسران کا پرفارمنس الاؤنس معطل

ان افسران کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی، ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے، نوٹیفکیشن جاری

ان افسران کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی، ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے، نوٹیفکیشن جاری فوٹو: فائل

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) طارق باجوہ نے پاکستان کسٹمز سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے مزید 41 افسروں کا بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس الاؤنس معطل کردیا ہے۔


اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جن افسروں کا پرفارمنس الاؤنس معطل کیا گیا ہے ان میں سجاد حیدر جھن جھن،سعدیہ شیراز، شیراز احمد،سید عمران سجاد بُخاری،ایس ایم علی زمان گردیزی، متین اسلم، سید جواد علی شاہ،ڈاکٹر غُلام مُصطفٰی ،محمد ممتاز علی رضا چوہدری،محمد فیصل خان،یوسف علی خان مگسی،مُشتاق علی شاہانی،عامر نواز حامد، مس طاہرہ جاوید، طاہر حبیب چیمہ، معین افضل علی،ذاکر محمد،شاکر محمد، سید فیصل سعید بُخاری، عدیم خان،عمران رزاق، عبیداللہ، عبدالرشید، وجیح جمال، عبدالحنیف خان،محمد علی اسد خان،فاضلی شکور، مس عنیقہ افضل،عمار احمد میر،محمد ریحان اکرم، جہانزیب عباسی، محمودالرحمٰن خٹک،مس نوشین ریاض خان، سید شعیب رضا، محمد شہزاد خان،وہاج صغیر،سید طلحہ سلمان، شعیب انور ہاشمی، محمد ارسلان مجید رانا اور فرحت ایچ خان شامل ہیں جبکہ اس بارے میں جب ایف بی آر کے سینئر افسر سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان افسران کی پرفارمنس تسلی بخش نہیں تھی اور انکی طرف سے ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کروائے گئے تھے۔
Load Next Story