کراچی ایئر پورٹ پر حملہ قابل مذمت ہے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی مذمت

قوم کو بتایا جائے کہ پا کستان کے اندرکون سے لو گ اورتنظیمیں ملکی دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں

ایئر پورٹ جیسے حساس مقام پر دہشت گر دی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے، ایئرپورٹ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ فوٹو: فائل

مختلف جماعتوں کے رہنمائوں نے کراچی ایئرپورٹ پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نظام مصطفی پا رٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب نے کراچی ایئر پورٹ پردہشت گردوںکے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے اعلیٰ افسران کی شہا دت کے بعدیہ بدترین سانحہ ہے جو بلاشبہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے،پوری قوم فوجی جوانوں، رینجرز کے اہلکاروں، سول ایوی ایشن، اے ایس ایف،پولیس کمانڈوزاورپی آئی اے کے عملے کی جرات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، قوم کوبتایاجائے کہ پا کستان کے اندرکون سے لو گ اورتنظیمیں ملکی دشمنوںکے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں اورپاکستان کے خلا ف مجرمانہ کارروائیو ں میں ملوث ہیں،دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔


جمعیت علمااسلام سند ھ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد محمودسومرونے کہاہے کہ بجٹ میں عوام کوکوئی ریلیف فراہم نہیںکیاگیا،ایئر پورٹ جیسے حساس مقام پر دہشت گر دی کا واقعہ سیکیو رٹی اداروں کی ناکامی ہے، بشپ ڈیوائس چرچ آف پاکستان بشپ صادق ڈینئل نے پاک فوج کے شہدا کی یاد میں ٹرینٹی گرلز کالج میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،رہنمائوں وکارکنوں سے گفتگواورجامعہ رشیدیہ کے مہتمم مولاناعبدالرشیدترابی کے صاحب زادے کی دستاربندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکاکہنا تھاکہ حکومت کے قیام کوسال گزرگیا ہے مگراس کے با وجود عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکے۔

بدامنی ،غربت اوردہشت گردی نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے،جماعۃ الدعوۃ کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کراچی ایئر پورٹ پردہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک دشمن عناصرمنظم منصوبہ بندی کے تحت تخریب کاری کررہے ہیں، حملہ آوروں کے زیراستعمال بھارتی اسلحے سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردکن کے اشاروں پرعمل کررہے تھے،جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے،دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Load Next Story