بھارت اور فرانس کے درمیان ’’عسکری شعبے‘‘ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تبادلہ خیال

ہماری اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے، بھارتی وزیر خارجہ

—فائل فوٹو

بھارت اور فرانس نے شعبہ عسکری شعبہ (فوجی ڈومین) میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

بھارت کی وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق نئی دہلی میں دونوں فریقوں نے 'تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ، کیمیائی، حیاتیاتی ڈومینز کے ساتھ خلائی سلامتی، فوجی ڈومین میں اے آئی سمیت روایتی ہتھیاروں'' سے متعلق ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔


علاوہ ازیں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے فرانسیسی وزارت خارجہ کی سیکرٹری جنرل این میری ڈیسکوٹس سے ملاقات کی۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ 'ایکس' پر انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے، دفتر خارجہ کی مشاورت اور اسٹریٹجک اسپیس ڈائیلاگ اس کی رفتار کو مزید بڑھا دے گا۔

بھارت اور فرانس کے درمیان روایتی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں، 2023 کو بھارت-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے 25 برس ہوچکے ہیں۔ پیرس میں بھارتی سفارت خانے کے مطابق، مالی سال 2022-23 کے لیے کُل تجارت پہلی بار 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، بھارت سے برآمدات 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔
Load Next Story