نریندر مودی کی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

بھارتی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

شہباز شریف نے گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا:فوٹو:فائل

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کووزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد۔بھارتی وزیراعظم کے علاوہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردووان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ، ایرانی اور چینی صدور بھی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دے چکے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں۔


مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد کی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار

 

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا تھا ۔
Load Next Story