ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے آصف زرداری کی وزیراعظم کو یقین دہانی

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نےگزشتہ شب ملاقات کی اور وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ خدائے بزرگ و برتر اور عوام کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان کی خدمت کیلئے ایک مرتبہ پھر سے موقع دیا. خادم پاکستان منتخب کرنے کیلئے ایوان میں اپنی اتحادی جماعتوں کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں.خدا کے کرم اور اپنی محنت سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں.

ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بھی موجود تھے۔
Load Next Story