خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری 25 دہشت گرد ہلاک

پاک فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے، آئی ایس اپی آر

وادی تیراہ میں فضائی آپریشن کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فوٹو: فائل

وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 25 دہشت گرد ہلاک جب کہ شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے علی الصبح خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ اور25 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کا اسلحہ و بارود بھی تباہ ہوا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں فضائی آپریشن کراچی ایئرپورٹ پر حملے اور حالیہ چند روز میں ہونے والی تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا۔
Load Next Story