پنجاب پولیس کو قتل کیس میں 5 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتار
پنجاب پولیس کی ٹیم نے بحرین جاکر ملزم کو تحویل میں لے لیا، نادر علی نے 2019 میں فیصل آباد میں شہری کو قتل کیا تھا
پنجاب پولیس نے قتل کے کیس میں پانچ سال سے مطلوب ملزم کو بحرین سے گرفتار کر لیا، جسے رات کو اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری بحرین سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس کی ٹیم نے پاکستان منتقلی کیلیے تحویل میں لے لیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اشتہاری مجرم نادر علی نے 2019 میں فیصل آباد میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اُس کے بعد وہ روپوش ہوکر بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
ترجمان نے مطابق نادر علی پانچ سال سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ جس پر پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا اور پھر ملزم کو بحرین میں ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس کی ٹیم بحرین سے ملزم کو لے کر آج راست اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی، جس کے بعد اُس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک سے اے کیٹیگری اشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت بھی کی۔