كراچی ایئرپورٹ پر حملے كی ذمہ دار سندھ حكومت ہے عابد شیرعلی
وزیراعظم جلد تحقیقاتی كمیٹی تشكیل دیں گے جو اس واقعہ كی تحقیقات كے بعد رپورٹ پیش كرے گی، عابد شیر علی
وزیر مملكت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے كہا ہے كہ كراچی ایئرپورٹ پر حملے كی ذمہ دار صوبائی حكومت ہے وزیراعظم نواز شریف جلد اس واقعہ پر تحقیقاتی كمیٹی تشكیل دیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس كے باہر صحافیوں سے بات كرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ امن وامان كی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے كے لئے حكومت ہر ممكن اقدامات كرے گی، كراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے كی ذمہ داری صوبائی حكومت پر عائد ہوتی ہے جس کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم نواز شریف جلد تحقیقاتی كمیٹی تشكیل دیں گے جو واقعہ كی تحقیقات كے بعد رپورٹ پیش كرے گی۔
كولڈ اسٹوریج میں 8 افراد کی ہلاکت پر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے حكومت ہر صورت میں اس واقعہ كے ذمہ داران كے خلاف سخت كارروائی كرے گی جب کہ قومی سلامتی کے امور اور دہشت گردی كے خلاف حكومت عوامی امنگوں كے عین مطابق پالیسی بنائے گی۔