کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی
پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 10 ڈاکوؤں کو گرفتار بھی کیا
کورنگی ویٹا چورنگی نیشنل ریفائنری کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا۔
ڈسٹرکٹ کورنگی میں پولیس کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ شہریوں کو ڈاکو کی فائرنگ سے زندگی گنوا کر اور زخمی ہونے کی صورت میں برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ روز، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے نیشنل ریفائنری کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 افراد کو شدید زخمی کر دیا اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔
کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے ہیڈ محرر دانیال نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے رکشے میں انڈس اسپتال لے جایا گیا جہاں 36 سالہ محمد فیاض جاں بحق ہوگیا جبکہ 47 سالہ فواد بخش کو طبی امداد فراہم کی گئی، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ مقتول کو پیٹ پر گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
انھوں ںے بتایا کہ ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ مقتول اور زخمی مقامی فیکٹری میں ملازم ہیں اور کام ختم کر کے گھر جا رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آگیا۔
جاں بحق شہری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مقتول سات بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور 4 بچوں کا باپ تھا جبکہ 11 روز قبل مقتول کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔
اسی طرح نارتھ ناظم آباد، سرسید ٹاؤن، سولجر بازار، شریف آباد، سمن آباد اور رضویہ پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 7 زخمی سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ سرسید پولیس کے ہاتھوں گرفتار ڈاکوؤں کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ موبائل فونز، نقدی رقم اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔