رمضان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے اوقات جاری
سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، سوئی گیس
سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس ماہِ رمضان کے دوران اپنے تمام صارفین کی سہولت کے لئے سحری اور افطاری کے تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
ترجمان کے مطابق ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی آٹھ سے دس فیصد تک کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے ، اس لئے گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس پریشر کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا۔
رمضان المبارک میں گیس صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک دستیاب نہیں ہوگی، جبکہ رات 10 بجے سے 3 بجے تک بھی لوڈ شیڈنگ ہوگی۔
سحری کے لیے رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی اور افطار کے لیے دوپہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ ان اوقاتِ کار کا تعین ماہِ رمضان میں سحری اور افطار کے لیے کھانا پکانے کی تیاری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔