امید ہے آصف علی زرداری کثرت رائے سے صدر منتخب ہونگے وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد ہوگی، سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ امید ہے آصف علی زرداری کثرت رائے سے ملک کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوں گے۔
بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیی نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی سب جماعتوں سے بات کرے گی اور آصف علی زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں وہ سب کو ساتھ لیکر چلنے کے حق میں ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جمعیت کی صوبائی قیادت سے صدارتی انتخابات میں ساتھ دینے کی بات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد ہوگی جبکہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کرکے کابینہ تشکیل دیں گے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومت سازی کے حوالے سے قائم کمیٹی وزارتوں کا فیصلہ کرے گی۔
موروثی سیاست پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ ہوں لیکن میرے والد وزیر اعلیٰ نہیں تھے۔