ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری آج بھی مہنگا ہوگیا
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل جاری ہے، آج بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 180 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے بڑھ گئے اور نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 988 روپے ہو گئی۔