بپاشا باسو نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ دکھا دیا ویڈیو وائرل
سال 2022 میں بپاشا باسو کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی
بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے پہلی بار اپنی بیٹی دیوی کی ویڈیو ایموجی کے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
آج دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر اداکارہ بپاشا باسو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی دیوی کی ویڈیو پوسٹ کی۔
یہ ویڈیو مختلف کلپس کو جوڑ کر بنائی گئی ہے جن میں بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی بیٹی کو کھیلتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
بپاشا باسو نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دیوی اور ہماری طرف سے سب کو خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔
اداکارہ کی بیٹی کی پہلی جھلک دیکھ کر مداحوں نے دیوی کی معصومیت اور خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے ہزاروں تبصرے کیے۔
بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے 2016 میں شادی کی تھی جبکہ شادی کے 6 سال بعد 2022 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ بپاشا باسو گزشتہ کچھ عرصے سے فلمی دُنیا سے دور ہیں جبکہ ان کے شوہر کرن سنگھ گروور آخری بار فلم 'فائٹر' میں نظر آئے تھے۔