لاہور میں کینیڈین شہریت کا حامل نوجوان قتل

قتل کے الزام میں بیوی اور ساس سمیت پانچ افراد زیر حراست

فوٹو : ایکسپریس نیوز

نواں کوٹ کے علاقے میں کینیڈین شہریت کے حامل نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے علی رضا کے قتل کے الزام میں بیوی قنوت، ساس ربیعہ سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

علی رضا کے قتل کی واردات تین مارچ کی رات ہوئی، مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں درج کیا گیا۔


مدعی کا الزام ہے کہ بہو قنوت کسی اور سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، بیٹے کو منصوبہ بندی کے تحت کینیڈا سے بلوا کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد حتمی حقائق سامنے لائے جائیں گے، علی رضا کو موت گولی لگنے سے ہوئی۔

واقعے کے روز جائے حادثہ کے قریب نقل و حرکت کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
Load Next Story