سندھ حکومت نے ماہ رمضان کیلیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے
پیر تا جمعرات دفاتر صبح دس سے شام چار جبکہ جمعے کو ایک بجے تک کھلیں گے، نوٹی فکیشن
سندھ حکومت نے ماہ رمضان کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے۔
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں سندھ حکومت کے ماتحت دفاتر میں پیر سے جمعرات ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق جمعہ کو صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔
جن دفاتر میں ہفتے کی چھٹی نہیں ہے وہاں پیر تا جمعرات اور ہفتے کو اوقات کار صبح 10 سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلیں گے۔