پختونخوا اور پنجاب حکومت نے رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے

سرکاری دفاتر میں پیر سے جمعرات اور ہفتے کو صبح 9 سے دوپہر دو بجے کے ٹائمنگ ہوں گے، نوٹی فکیشن

فوٹو فائل

خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ہفتے میں پانچ روز کھلنے والے سرکاری دفاتر پیر تا جمعہ صبح 9 سے دوپہر تین جبکہ جمعے کو صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک کھلیں گے۔


نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 6 دن کھلنے والے سرکاری دفاتر میں پیر سے جمعرات اور ہفتے کو صبح 9 سے دوپہر دو بجے جبکہ جمعے کو 9 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک امور انجام دیے جائیں گے۔

اُدھر پنجاب پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے لئے دفتری اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ہفتے میں 5 روز دفتری کام کرنے والوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے شام 4 جبکہ جمعے کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

اسی طرح ہفتے میں 6 روز کھلنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 10 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک ہونگے، جمعے کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دن 1 بجے تک ہونگے۔
Load Next Story