شیر افضل مروت کا مریم نواز پر اپنے ’قتل کی منصوبہ بندی‘ کا الزام
مریم نواز کے کہنے پر سیاسی شخصیت نے ساؤتھ افریقہ اور دبئی میں میری سپاری دی اور پیسے بھی ادا کیے، رہنما پی ٹی آئی
سنی اتحاد کونسل کے ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے اس کا الزام مریم نواز پر عائد کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شریک انصاف مروت نے کہا کہ سیاسی شخصیت (مریم نواز) نے میرے قتل کی منصوبہ بندی بنائی ہے اور مجھے بھارتی شہری افضل جندل کے ذریعے قتل کروایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا میرے قتل کیلیے شوٹر کو ایک لاکھ روپے ادائیگی بھی کی گئی ہے، یہ تمام مواد ہم ایف آئی اے کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سارا کام مریم نواز نے کروایا ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ رات کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ساری بات ڈسکس کر لی ہے، میں مطالبہ کرتا ہو کہ پاکستان کے نظام عدل اور ایف آئی اے اس کی تفتیش کی اجازت دے کر تحقیقات کرے کیونکہ میں اور میرا خاندان ہمیشہ سے قبائلی دشمنوں کا شکار رہے، ہمارے یہاں کوئی بھی طبی موت نہیں مرا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم بی بی آپ کے پاس جو بھی ہو مگر یہ یاد رکھیے کہ ہماری دشمنی بہت دور دور تک جاتی ہے لہذا پہلے تو آپ دشمنی سے گریز کریں کیونکہ پھر ہمیں کسی کے رہنے یا نہ رہنے کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک سیاسی شخصیت نے ساؤتھ افریقہ اور دبئی میں میری سپاری دی، یہ کام انڈیا کے ذریعے کروایا گیا، ہم یہ سارے شواہد ایف آئی اے کو دیں گے اور ثابت کریں گے کہ سب کچھ مریم نواز کے کہنے پر کیا گیا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ 'اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز ہوں گی، اگر سیاست کو اس نہج پر لے جا رہے ہیں تو یہ دشمنی دور تک جائے گی، موت سے نہیں گھبراتا زندگی جتنی اللّٰہ نے لکھی ہے اتنی ہوگی۔