چیک ری پبلک کی حسینہ نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل جیت کر بھارت کو مات دیدی

یہی اندازہ لگایا جارہا تھا کہ اس بار مس ورلڈ 2024 کا تاج بھارتی حسینہ کے سر ہی سجے گا

چیک ری پبلک کی حسینہ کو پولینڈ کی کیرولینا بلواسکا نے مس ورلڈ 2024 کا تاج پہنایا : فوٹو : فائل

یورپی ملک چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیت کر بھارتی حسینہ سینی شیٹھی کا خواب چکنا چُور کر دیا۔

مس ورلڈ 2024 کا میلہ 28 سال بعد بھارت میں سجا جس کی فائنل تقریب 9 مارچ کو ممبئی میں واقع جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی، اس مقابلے میں دنیا بھر کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔

مقابلے کی ٹاپ 8 حسیناؤں میں بھارت کی سینی شیٹھی بھی شامل تھیں جس کے بعد یہی اندازہ لگایا جارہا تھا کہ اس بار مس ورلڈ 2024 کا تاج بھارتی حسینہ کے سر ہی سجے گا لیکن جب مقابلے کی ٹاپ 4 حسیناؤں کا اعلان ہوا تو سینی شیٹھی ٹائٹل جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔

اس طرح چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ لبنان کی حسینہ یاسمینہ زیتون فرسٹ رنر اپ قرار پائیں۔


چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا کو پولینڈ کی کیرولینا بلواسکا نے مس ورلڈ 2024 کا تاج پہنایا۔

مزید پڑھیں: مس ورلڈ اُمیدوار26 سال کی عُمر میں چل بسیں

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹینا پیزکووا نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی ہوئی ہے، وہ قانون اور بزنس کی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کرسٹینا پیزکووا چیک ری پبلک کی دوسری حسینہ ہیں جنہوں نے مِس ورلڈ کا تاج پہنا ہے، اس سے قبل سال 2006ء میں بھی چیک ری پبلک کی حسینہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔
Load Next Story