عدالت کا لاہور سے گزشتہ روز گرفتار پی ٹی آئی کے 42 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم
پولیس نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج پر جی پی او چوک سے رہنماؤں سمیت 42 کارکنان کو گرفتار کیا تھا
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے جی پی او چوک پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 42 کارکنوں کو عدالت نے رہا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے گزشتہ روز جی پی او چوک سے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے الیکشن مبینہ دھاندلی کے احتجاج کے دوران گرفتار کارکنوں پر درج مقدمہ ختم کرتے ہوئے بیرسٹر شاہد مسعود ،مقصود صابر انصاری اور مہر سلیم سمیت 42 ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنان نے عمران خان کی ہدایت پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا تھا، لاہور کے جی پی او چوک پر ہونے والے احتجاج سے پولیس نے 42 کارکنان و رہنماؤں کو گرفتار کیا جس کے بعد اُن کے خلاف تھانہ انار کلی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔