ہریتھک روشن کی نئی ایکشن فلم ’وار 2‘ کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں
’وار 2‘ سال 2025 میں 14 اگست کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز فروری 2024 سے ہوگیا ہے
بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن نے اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم 'وار 2' کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے اور انہوں نے شوٹنگ کیلئے 55 سے 60 دن مختص کیے ہیں۔
فلم کی زیادہ تر شوٹنگ ممبئی کے اسٹوڈیوز میں کی جائے گی اور یش راج فلمز کی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے اس میں وقت بھی کم لگے گا۔
جونیئر این ٹی آر اپریل میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے اور انہیں ہریتھک کے ساتھ 25 سے 30 دن شوٹنگ کا موقع ملے گا۔
'وار 2' سال 2025 میں 14 اگست کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز فروری 2024 سے ہوگیا ہے۔
میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 'وار' سیکوئیل میں انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
1995 میں بلاک بسٹر فلم 'کرن ارجن' کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑے پردے پر مداحوں کو محظوظ کریں گے۔