15 روزے سے مہنگائی بڑھے گی آنکھوں سے پانی اور کانوں سے دھواں نکلے گا فیصل واؤڈا

دوربین سے نظر آنیوالی جمہوریت بھی مبارک ہو، ملک میں مہنگائی بہت بڑھے گی، سابق وفاقی وزیر

—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر اور سینیڑ فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی ہے کہ 15ویں روزے سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی اور پھر حکومت کی کارکردگی سب کو پتہ چل جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جیسے ہم دوربین سے چاند دیکھتے ہیں ویسے اس خوبصورت جمہوریت کو بھی دیکھ رہے ہیں، اس کی بھی آپ کو مبارک باد ہو۔ جمہوری مزہ لینے کےلیے آپ تیار ہوجائیں۔ غریب آدمی کےلیے سبز مرچوں کا دام ڈبل سے ٹرپل ہو جائے گا۔ تو جمہوری مرچوں سے آپ کی آنکھوں سے پانی نکلے گا اور کانوں سے دھواں بھی نکلے گا۔ اس کی تیاری کر لیں۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سب سے پہلے اس جمہوریت کی مبارک باد دینا چاہتا ہوں، جہاں تک سڑکوں پر آنے اور جانے کا سوال ہے شیخ وقاص میرا بھائی ہے۔ یہ غلط وقت پر آ گیا ہے۔ اس کو چاند پر حکومت بنانی پڑے گی۔ پاکستان میں تو حکومت بن نہیں رہی۔ جو آیا ہے اس نے بھی چنے کھانے ہیں، جو نہیں آیا ہے اس نے بھی چنے کھانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے بھی چنے کھانے ہیں، آپ سب لوگ جمہوری چنے کھائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اب کسی کے پاس بھی زیادہ اسپیس نہیں ہے، جو حکومت میں بیٹھے ہیں ان کے پاس بھی اسپیس نہیں ہے۔ جو باہر ہیں ان کے پاس بھی اسپیس نہیں ہے۔ ان کا 9مئی کا بے رحم احستاب شروع ہونے والا ہے، کسی ایکٹ کو بدلنا پڑاتو بدلا جائے گا۔


فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کا اچھا بیان ہے کہ آپ 9 مئی کی مذمت بھی کریں اور اس سے اپنے آپ کو دور بھی رکھیں، ٹیسٹ کیس صرف رمضان المبارک ہے،آج پہلا روزہ ہے۔ پہلے روزے کی قیمتیں آپ اپنے پاس لکھ لیں، یاد کر لیں جو 15 ویں روزے دگنی ہو جائیں گی، اس حکومت کی کارکردگی آپ کو 15 دن میں پتہ چل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرائیوٹائزیشن ہونی ہے، آئی ایم ایف سے بات چیت ہونی ہے۔ بجٹ پر بات چیت ہونی ہے، پرائیوٹائزیشن سے پاکستان کی طبعیت تھوڑی سی بہتری کی طرف چل پڑے گی،32 ہزار روپے اوسط تنخواہ ہے،50 ہزار روپے میں ایک آدمی زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آئی ایم ایف جب آپ کے پاس ری اسڑکچرنگ پلان لے کر آئے گی،32 ہزار روپے میں بجلی، گیس بل ، پٹرول ، ڈالر ، کھانا، پینا، روزگار ،مجھے بتائیں کیسے ہو گا، آپ نے سارے صوبوں میں سب کو جگہ دے دی ہے۔ جب مہنگائی ایک لاکھ اسی ہزار کے حساب سے ہوگی، تو وہ آدمی پچاس ہزار میں کیسے رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سارے صوبوں میں سب کی اپنی حکومت ہے۔ اب ان کی کارکردگی ایک بار پھر ہم آزمانا چاہتے ہیں۔ دیکھیں آصف زرداری نے شہباز شریف کو آئن اسٹائن ایسے ہی نہیں کہا۔ وہ تجربے کرتا تھا، کبھی فیل ہوتا تھا اور کبھی پاس ، تو تجربہ گاہ توہم چلا رہے ہیں،کسی کو انصاف ملا ہے،جو سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں۔
Load Next Story