سندھ کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھالیا
صوبائی کابینہ میں ناصر شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، عذرا فضل پیچوہو، جام خان شورو اور دیگر شامل ہیں
سندھ کی کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھالیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اراکین کابینہ سے حلف لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کابینہ کے لیے ابتدائی طور پر 10 ناموں کی منظوری دی گئی تھی جن کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس سندھ میں منعقد کی گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں شرجیل انعام میمن ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، ضیا حسین لنجار، سردار محمد بخش مہر اور علی حسن زرداری شامل ہیں۔
چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم نے وزرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا جس کے بعد گورنر سندھ نے ان سے حلف لیا۔
سید ذوالفقار علی شاہ اسلام آباد سے کراچی نہ پہنچ سکنے کے سبب تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرسکے، وہ کل حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے، حلف برداری کے بعد گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے نومنتخب وزرا کو مبارکباد دی۔
چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر 3 مشیران کا اعلان بھی کیا جن میں میں بابل بھیو،احسان مزاری اور نجمی عالم شامل ہیں۔
وزرا اور مشیروں کو محکمے تفویض
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق شرجیل انعام میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کا قلمدان دیا گیا ہے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو محکمہ صحت اور بہبود آبادی کی وزارت دی گئی ہے۔
سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ توانائی اور منصوبہ بندی اور ترقیات، سید سردار علی شاہ کومحکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ،محکمہ کالج ایجوکیشن اورمحکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ اور سعید غنی کو محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہائوسنگ ٹائون پلاننگ ڈپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ ایجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی اور محکہ خوراک، ضیاء الحسن کو محکمہ داخلہ اور لاء، پالیمنٹری افیئرز اینڈ کرمنل پروسیکیوشن کے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ضیاء الحسن کو محکمہ داخلہ اور لاء، پالیمنٹری افیئرز اینڈ کرمنل پروسیکیوشن، سردار محمد بخش خان مہر کو ایگریکلچر، سپلائی اینڈ پرائز ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اور انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا قلمدان دیا گیا ہے۔
اسی طرح علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات کی وزارت دی گئی ہے جبکہ اللہ بخش ڈنو خان بھیو کو محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
احسان الرحمان مزاری کو محکمہ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن کا مشیر اور سید نجمی عالم کو ہیومن سیٹلمنٹ، اسپیٹیل ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ہائوسنگ اورمحکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔