اگر دہشت گردوں نے قومی اسمبلی پر حملہ کیا تو کوئی باہر نہیں جا سکے گا اسپیکر

سیکیورٹی والوں کے پاس پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے ایس اوپیزہی نہیں،سردار ایاز صادق

قومی اسمبلی کی ایک سالہ کارکردگی سے مطمئن ہوں، 11اجلاس منعقدہوئے،11بل پاس ہوئے فوٹو: فائل

اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہاہے کہ پارلیمنٹ دہشت گردوں کا بڑاہدف ہے اگر یہاں دہشتگرد آگئے تو پھر ہم میں سے کوئی بھی باہر نہیں جاسکے گا۔


قومی اسمبلی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار ایازصادق کاکہنا تھاکہ وہ قومی اسمبلی کی ایک سالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ قومی اسمبلی کی ایک سالہ رپورٹ کے علاوہ ایک تفصیلی دستاویزبھی تیار کی گئی ہے جس پران کی تقریریا دستخط نہیں کیونکہ یہ ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اورقومی اسمبلی کی کارکردگی میں فرق کیا جائے۔ ساری زندگی ایک روپے کی کرپشن نہیں کی۔ اس کے باوجود تنقید کواپنی اصلاح سمجھتے ہیں۔ الزام لگانے والوں کا معاملہ اللہ کی عدالت پر چھوڑتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی امور انجام دینے والوں کے پاس پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے ایس او پیز ہی نہیں۔ سکھوں کاپارلیمنٹ پہنچنا بہت بڑا سیکیورٹی نقص اورسوالیہ نشان ہے۔ سیکیورٹی اہلکار انھیں روکنے کے بجائے لیٹ گئے۔ پارلیمنٹ دہشت گردوں کا بڑاہدف ہے اگر یہاں دہشتگرد آگئے تو پھر ہم میں سے کوئی بھی باہر نہیں جاسکے گا۔
Load Next Story