ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے رشبھ پنت کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل گئی

بھارتی بورڈ نے 14 ماہ کا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد وکٹ کیپر کو فٹ قرار دیا

بھارتی بورڈ نے 14 ماہ کا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد وکٹ کیپر کو فٹ قرار دیا (فوٹو: ایکپریس ویب)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دسمبر 2022 میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کو 14 ماہ کے ری ہیب کے بعد کھیلنے کی اجازت دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کو 14 ماہ کے ری ہیب اور ری کوری کے عمل کے بعد فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔


دوسری جانب فاسٹ بولر محمد شامی دائیں ایڑھی کا کامیاب آپریشن کے باعث آئی پی ایل 2024 سے باہر ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی

دسمبر 2022 کے آخر میں کرکٹر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں تھی اور وہ ایک سال سے زائد عرصہ کرکٹ کے میدان سے دور رہے تھے۔
Load Next Story