2023 بینکوں کے خالص منافع میں 86 فیصد اضافہ

ملک کو درپیش بدترین معاشی بحران کے باجود بینکوں نے 572 ارب روپے کما لیے

بینکوں کے منافع میں تاریخی اضافے کی بنیادی وجہ بلند شرح سود ہے، ماہرین۔ فوٹو: فائل

گزشتہ مالی سال کے دوران بینکوں کے خالص منافع میں 86 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دسمبر 2023 میں ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران بینکوں کے خالص منافع میں 86 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے بینکوں کی کمائی بڑھ کر 572 ارب روپے ہوگئی ہے، اضافے کی بنیادی وجہ بلند شرح سود ہے، بینکوں نے یہ منافع پاکستان کو درپیش معاشی بحران کے باجود حاصل کیا ہے۔


ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ریسرچر سنی کمار نے اس حوالے سے بتایا کہ منافع میں یہ اضافہ بلند شرح سود کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کی معاشی ماہر ثناء توفیق نے کہا کہ سال 2023 میں تمام بینکوں نے ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے، جس کی بنیادی وجہ پالیسی ریٹ میں 600 بیسس پوائنٹس کا ہونیوالا اضافہ ہے، اس دوران ڈیویڈنڈ کی تقسیم میں بھی 84 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ صارفین کے ڈپازٹس سالانہ بنیادوں پر 21فیصد اضافے کیساتھ 27.54 ٹریلین روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
Load Next Story