گوجرانوالہ میں عبوری ضمانت مسترد ہونے پر ملزم نے اپنے ہی وکیل کی پھینٹی لگادی
ابتدا میں ملزم نے وکیل کو کئی کئی ہاتھ جڑ دیئے اس کے بعد پولیس اہلکار نے بھی وکیل پر اپنا ہاتھ صاف کرنا شروع کردیا۔
لاہور:
سیشن کورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم نے اپنے ہی وکیل کی پھینٹی لگادی اور پولیس اہلکار نے بھی ملزم کا بھرپور ساتھ دیا۔
سیشن کورٹ کمپلیکس ایڈیشنل سیشن جج امجد علی خان کی عدالت میں لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمے میں عبوری ضمانت خارج ہونے پر ملزم محمد رفیق عدالت کے احاطے میں اپنے ہی وکیل سے الجھ پڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔ جھگڑے کے ابتدا میں ملزم نے وکیل کو کئی کئی ہاتھ جڑ دیئے اس کے بعد ملزم کے ساتھ آئے ہوئے پولیس اہلکار سب انسپکٹر رانا عبد الجبار نے بھی وکیل پر اپنا ہاتھ صاف کرنا شروع کردیا۔
ملزم اور پولیس کے ہاتھوں وکیل کی درگت بنتے دیکھ کر اس کے ساتھی بھی میدان میں اتر آئے اور پھر انھوں نے پتھروں، مکوں اور لاتوں کے تابڑ توڑ حملے کرکے رفیق اور رانا جبار کی درگت بناڈالی۔ اس دوران ملزم محمد رفیق اپنی جان بچاتے ہوئے بھاگ کھڑا ہوا لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ بار کے صدر طفیل وڑائچ نے صورتحال کو سنبھالا اور معاملہ رفع دفع کرادیا۔