گورنر سندھ کا ایان اور انابیہ کو لیپ ٹاپ اور عیدی کا تحفہ
کوئی بھی بچہ گھر سے نہ بھاگے، اگر پریشان ہے تو وہ گورنر ہاؤس آکر ہماری فیملی کے ساتھ رہ لے، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کی نارتھ ناظم آباد میں لاپتہ اور چند گھنٹوں بعد بازیاب ہونے والے نو عمر بہن بھائی انابیہ ، ایان سے ملاقات ہوئی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایان اور انابیہ کو تحفے میں لیپ ٹاپ دیے اور انہیں عیدی بھی دی جبکہ انہوں نے اپنے بچوں والے اسکول میں ایان و انابیہ کا داخلہ کرانے کا بھی اعلان کیا۔
گورنر سندھ نے دونوں بچوں کی مکمل کفالت اور تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایان اور انابیہ کا دو سال سے اسکول نہ جانا افسوس ناک ہے، دونوں کا جلد اسکول میں داخلہ کروایا جائے گا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایسے تمام بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے اپنے مسائل کے حل کے لئے رجوع کر سکتے ہیں، میں ایسے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میں اپنا نمبر ایان اور انابیہ کو دے رہا ہوں تاکہ انہیں اگر کبھی بھی کوئی مسئلہ ہو تو وہ براہ راست رابطہ کرلیں اور جب اُن کا دل چاہیے وہ گورنر ہاؤس آجائیں۔ اس کے ساتھ ہی کامران ٹیسوری نے والدین کی لڑائی یا علیحدگی میں پسنے والے دیگر بچوں کو بھی گھر سے بھاگنے کے بجائے گورنر ہاؤس آنے اور اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کی پیش کش کی۔
کامران ٹیسوری نے یہ بھی بتایا کہ ایان اور انابیہ نے والدین اور دیگر حوالوں سے جو باتیں بتائیں وہ افسوسناک ہیں۔