سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کمی ہو گئی، چاندی کی قیمت برقرار

(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔



بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کی کمی سے 2175ڈالر کی سطح پر آ گئی۔


دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1050 روپے کی کمی سے 227500روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 900روپے کی کمی سے 195045روپے کی سطح پر آگئی۔


ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Load Next Story