نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مدت پوری نہیں کرسکیں گے فیصل واوڈا
رمضان کے بعد علی امین گنڈاپور کی پریشانیاں شروع ہوجائیں گی، سابق وفاقی وزیر
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کہتے ہیں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کرسکیں گے، رمضان کے بعد ان کی پریشانیاں شروع ہوجائیں گی۔
کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت نہیں پتہ کتنے عرصے تک چلے جب بھی ملک کی بقاء و سلامتی کی بات آئیگی سب اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، 9 مئی والوں کو ریلیف ملتے ہوئے نظر نہیں آرہا، پی ٹی آئی والوں کو چاند پر حکومت بنانا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو مولا جٹ کی سیاست چھوڑنی ہوگی۔ آج کل آزاد امیدواروں کا سیزن ہے، میں بھی آزاد امیدوار ہوں، چھوٹی عمر میں رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹر رہا اور عہدے سے مستعفی ہوا، ہارجیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، پیپلز پارٹی سمیت کسی جماعت کا امیدوار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عام انتخابات میں حصہ نہ لے سکا، ویسے بھی حکومت کی مدت کا تو پتہ نہیں البتہ سینیٹ کی نشست 6 سال کے لیے ہوتی ہے۔ سنی اتحاد کونسل چاند پر حکومت بناسکتی ہے، ان سے گزارش ہے ملک کو بھنور سے نکالیں، مجھے سچ بات کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں کسی کو بھی ویلکم کرسکتا ہوں اور کسی سے بھی مل سکتا ہوں، میری سیاست میں ابھی کافی عمر ہے، چیئرمین سینیٹ کے لیے فیورٹ امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں، آصف علی زرداری کے ساتھ ایک نہیں کئی بار ملاقات ہوچکی ہے۔
ایک سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں پنجاب کو صوبہ اسٹار پلس اور بزدار ٹو کہا تھا، زبردست فیصلے ہورہے ہیں، چاند سے نوکریاں مل رہی ہیں، وہ جو والد محترم کی تصویر لگارہی ہیں اب وہ تھیلی اور ٹین ڈبوں پر بھی لگی نظر آئیں گی۔