پی ایس ایل9 ایلکس ہارٹلی کا رمضان میں روزے رکھنے کا انکشاف
ملتان سلطانز کی اسپن کوچ نے روزے کی حالت میں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، بتادیا
سابق انگلش کرکٹر اور ملتان سلطانز کے اسپن بالنگ کوچ ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں روزے رکھ رہی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی 5 لائیو کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی اسپن کوچ ایلکس ہارٹلی انکشاف کیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ٹیم کے زیادہ تر ارکان روزہ رکھتے ہیں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔
ایلکس ہارٹلی نے روزے رکھنے کے دوران اپنے دن بھر کی روٹین شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ روزے کی حالت میں انہیں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ صائم ایوب نے بولرز کے چھکے چھڑادیے
انہوں نے اپنے روزے کے دوران گزارے وقت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صبح 4 بجے اُٹھ کر کھانا اور پھر شام 6:40 تک بغیر کچھ کھائے پیئے رہنا ایک مشکل کام ہے تاہم میچز شام میں ہونے کی وجہ سے نیند پوری کی۔