کراچی میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

اورنگی ٹاؤن الفتح گراؤنڈ کے قریب ایل پی جی گیس فلنگ کے دکان پر ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے ایک مبینہ ڈاکو کو دکاندار نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، ڈاکو کو ہلاک کرنے پر علاقہ مکینوں نے دکاندار کے حق میں نعرے لگائے اور تالیاں بجا کر اسے داد دی ۔

اورنگی ٹاؤن الفتح قبرستان کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر 10 الفتح قبرستان کے ایل پی جی گیس فلنگ کی دکان کے مالک سے دو ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے۔


اسی دوران دکان کے مالک نے اپنے لائنس یافتہ پستول سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں پر عقب سے فائرنگ کی جس کے نیتجے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موٹرسائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 30 سالہ ڈٓاکو کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے چھیپا سردخانے منتقل کر دی ۔
Load Next Story