دہشتگرد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں الطاف حسین

پاک فضائیہ کی وین کو نشانہ بنانا ملکی سالمیت پر کھلا حملہ ہے،صدر، وزیراعظم نوٹس لیں.

پاک فضائیہ کی وین کو نشانہ بنانا ملکی سالمیت پر کھلا حملہ ہے،صدر، وزیراعظم نوٹس لیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور اسکیم چوک کوہاٹ روڈ پر پاک فضائیہ کی وین کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔


اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ملک دشمن اور سفاک دہشت گردوں کی یہ کارروائی بزدلانہ ہے ، پاک فضائیہ کی وین کو نشانہ بنانا ملک کی سا لمیت پر حملہ ہے ،اس میں ملوث دہشت گرد ملک کو عد م استحکام سے دوچار کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے صدرآصف علی زرداری ، وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،اس واقعے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفورگرفتار کیا جائے اوردہشت گردی اور بم دھماکوں کے تدارک کے لیے تمام تر حکومتی وسائل اور ذرائع استعمال میں لاکر عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے ۔

الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کے جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ۔دریں اثناء الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں گینگ وار کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی آگرہ تاج سیکٹر یونٹ کے رکن محمد سلیم سومرو اور متحدہ کے ہمدرد محمد نوید کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔
Load Next Story