آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی گیس اور کتنی مہنگی ہوگی نواز شریف
عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے، قائد ن لیگ
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی گیس اور کتنی مہنگی ہوگی؟
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب حکومت کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،وزیر خوراک بلا ل یاسین، وزیر زراعت سیدعاشق، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر، سیکرٹریز خوراک، زراعت، فنانس، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماضی میں خریداری قیمت سے کم پر ملوں کو گندم فراہم کرتی تھی،غریب اور امیر کی سبسڈی ایک جیسی تھی۔ 630 ارب روپے کا گردشی قرضہ حکومت پر چڑھ گیا،اگر اصلاحات نہ کی جاتیں تو 1.1 ٹریلین تک قرضہ پہنچنے کا خدشہ تھا۔ روزانہ 25 کروڑ صرف قرض کے سود کی مد میں ادا کیا جا رہا تھا،حکومت نے گندم پر جنرل سبسڈی ختم کر دی ہے۔
اجلاس میں کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ قائد محمد نوازشریف نے ہدایت کی کہ چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں۔
قائد محمد نوازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس اور کتنی مہنگی ہوگی،عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے۔ کسانوں کو سولر پینل دیں،حکومت کا پیسہ اس پر خرچ ہونا چاہیے۔ کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے۔ آڑھتی اور ملز والوں کے استحصال سے کاشتکار کو بچایا جائے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ کاشتکار کو جدید مشینری فراہم کریں گے،ڈریپ ایریگیشن کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔ کھاد مہنگی بیچنے والے مافیا کو قابو کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔