لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

مسافر نے طیارے کے باتھ روم میں خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی

مسافر نے طیارے کے باتھ روم میں خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی، فوٹو: فائل

بینکاک سے لندن جانے والی پرواز کے دوران مسافر نے خود کو مارنے کی کوشش کی جس پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جہاز کے باتھ روم میں خودکشی کی کوشش میں زخمی ہونے والے مسافر کی جان طیارے میں موجود ایک ڈاکٹر نے طبی امداد فراہم کرکے بچائی۔


طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تاہم مسافر کی شناخت ظاہر کی گئی اور نہ ہی خودکشی کرنے کی وجہ کے بارے میں کچھ بتایا گیا۔

ایوا ایئر لائن کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کی لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی واقعے پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب دیا۔

دوسری جانب ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔
Load Next Story