اسلام آباد میں وفاقی وزارتوں کے کوہسار بلاک سے بجلی کی تاریں چوری
کوہسار بلاک کی 14 میں سے 9 لفٹ خراب، ایک کارگو اور دو وی آئی پیز کے لیے مختص ہیں
وفاقی دارالحکومت میں ریڈزون، پاک سیکریٹریٹ کی 9 منزلہ عمارت اور 15 وفاقی وزارتوں کے کوہسار بلاک سے چور کروڑوں روپے کی بجلی کی تاریں کاٹ کرلے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی تاریں چوری ہونے کے باعث عمارت کی لفٹس(ایلی ویٹرز) کئی مہینوں سے خراب پڑے ہیں، کوہسار بلاک میں 15 وزارتوں کے لیے 14لفٹیں کام کر رہی ہیں۔
کوہسار بلاک کی 14 میں سے 9 لفٹ خراب، ایک کارگو اور دو وی آئی پیز کے لیے مختص ہیں، 15 وزارتوں کے اسٹاف اور شہریوں کے لیے صرف 3 لفٹ چل رہی ہیں۔
حکام تین دفعہ بجلی کی تاریں چوری کرنے والوں کو پکڑنے یا سراغ لگانے میں ناکام ہیں حالانکہ عمارت میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اور عمارت کا کنٹرول محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے پاس ہے۔
سب انجنئیر پی ڈبلیو ڈی ہارون الرشید نے بتایا کہ 3دفعہ چوری کے واقعات کی تھانے میں اطلاع دی اور مقدمہ بھی درج کرایا، وزارت داخلہ کو بھی خط لکھا ہے کہ سیکورٹی دی جائے۔
وفاقی وزیربرائے نجکاری علیم خان نے کوہسار بلاک میں لفٹ خراب ہونے کا نوٹس لے لیا اور پی ڈبلیو ڈی حکام کو لفٹس فوری طور پر ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی۔