پنجاب کابینہ کی طلباء کو 20 ہزار الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کی منظوری
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا تیسرا اجلاس، سالانہ بجٹ اور ضمنی گرانٹ بھی منظور
پنجاب کابینہ نے طلباء کو 20 ہزار الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیر،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس، سیکرٹریزاور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سال 2023-24 کے سالانہ بجٹ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کی گئی۔
کابینہ نے عدالت کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل میں ٹرائل اور صوبے میں لاء افسران کی تعداد 66 کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
کابینہ نے پنجاب بینک کی جانب سے 20 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری بھی دی، طلبہ پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی 5 ہزار سے کم ہوگی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی، امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے لیے اس حوالے سے الگ اسکیم متعارف کرائی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے ضروری ہے لیکن بیٹری چوری اور کم مائیلج کی وجہ سے فی الحال موزوں نہیں۔ الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ نے لاہور نالج پارک کو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دی، پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کے لئے اراضی سی بی ڈی کو منتقل کی جائے گی۔ نالج سٹی میں دنیا کے بڑے تعلیمی اداروں کو کیمپس بنانے کے لئے مدعو کیا جائے گا جہاں فلم سٹی بھی ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک سال میں آئی ٹی سٹی کے دونوں ٹاورز مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں، گوگل اور مائیکروسافٹ جیسے ٹیک جائنٹس آئی ٹی سٹی میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں توسیع کی اصولی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب ایئر ایمولینس پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ بڑے لوگوں کے لئے سب سہولتیں ہیں، غریب آدمی کی زندگی بچانے کے لئے کچھ نہیں، اپنے لوگوں کو بروقت علاج کی ہر سہولت دینے چاہتے ہیں۔