وزیرخزانہ سے چینی سفیر کی ملاقات چائنیز آئی پی پیز کو عدم ادائیگیوں پر اظہار تشویش

سیف ڈپازٹ رول اوورکرنے پر چین کے خصوصی طورپرمشکورہیں، محمد اورنگزیب

سیف ڈپازٹ رول اوورکرنے پر چین کے خصوصی طورپرمشکورہیں، محمد اورنگزیب۔ فوٹو: وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مدد کیلئے چینی قیادت کے مشکور ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب سے چین کے سفیرزیانگ ڈونگ نے ملاقات کی ہےوزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیرخزانہ نے چینی سفیر سے اقتصادی تعاون اورباہمی تعلقات پربات چیت کی جبکہ چینی سفیر نے وزیرخزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔


چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک چین معاشی تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے پُراعتماد ہوں اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مدد کیلئے چینی قیادت کے مشکور ہیں، سیف ڈپازٹ رول اوورکرنے پر چین کے خصوصی طورپرمشکورہیں، رول اوور اور کمرشل قرض سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی ترقی اور معاشی بحالی کیلئے سی پیک بہت اہم ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں صنعتی زون، زراعت، معدنیات، قابل تجدید توانائی شعبےمیں تعاون پراتفاق کیا گیاہے پاکستان اورچین کے درمیان معاشی تعلقات مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا اور کہا گیا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں موجودہ سی پیک منصوبوں پرتوجہ مرکوز ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سفیر نے چائنیز آئی پی پیز کو عدم ادائیگیوں پر اظہار تشویش کیا ہے جس پر وزیر خزانہ نے چینی سفیر کو آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی یقین دہانی کرا دی۔
Load Next Story