توہین رسالت پر مبنی مواد برداشت نہیں کیا جائے گاوزیر اعظم
وزیر اعظم سے چیئرمین این ایچ اے،چوہدری منظور، امام خمینی ریلیف فائونڈیشن کے وفد کی ملاقات.
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ توہین رسالت پر مبنی مواد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اسلام امن کا دین ہے اور ہم بحیثیت مسلمان تمام مذاہب اور ان کے مذہبی رہنمائوں کا احترام کرتے ہیں۔ وہ بدھ کو وزیراعظم ہائوس میں اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت سید صمصام علی بخاری اور رکن صوبائی اسمبلی اشرف سوہنا سے گفتگو کر رہے تھے۔ صمصام بخاری اور اشرف سوہنا نے پاکستان میں یو ٹیوب کی سروسز بند کرنے کیلیے حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے وزیر مملکت کو ہدایت کی کہ وزارت اطلاعات کو مسلمانوں کے جذبات کے بارے میں عالمی رائے عامہ کو احساس دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین محمد علی گردیزی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ وزیراعظم سے امام خمینی ریلیف فائونڈیشن کے سربراہ حسین انوری کی قیادت میں ایران کے 6 رکنی وفد نے بدھ کی وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔