عراقی فوج کا باغیوں سے تکریت کا قبضہ چھڑانے کا دعویٰ کرکوک پر کردوں کا کنٹرول
عراقی فوج کرکوک میں تمام چوکیاں ختم کرکے وہاں سے نکل گئی ہے، ترجمان کرد فورسز
عراقی افواج نے تکریت پر شدت پسندوں کے قبضے کے اگلے ہی روزاس کا قبضہ دوبارہ واپس حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ کرد فورسز نے کِرکوک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں سرکاری فوج اور القاعدہ کی ذیلی جنگجو تنظیم دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے درمیان ملک کے شمالی علاقوں میں قبضے کی لڑائی جاری ہے۔ عراق کے سرکاری ٹی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دارالحکومت بغداد سے صرف 200 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع سمارا شہر پر داعش کے جنگجوؤں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے جبکہ شدت پسندوں سے تکریت کا کنٹرول بھی مکمل طور پر واپس حاصل کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب کرد فورسز نے تیل کی پیداوار کے حوالے سے معروف شہر کِرکوک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ کرد فورسز کے ترجمان جبار یاور کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز تمام چوکیاں ختم کر کے وہاں سے نکل گئی ہیں اور اس وقت شہر میں ایک بھی عراقی فوجی موجود نہیں ہے۔