کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم 11 ازبک اور 3 افغان باشندے گرفتار

حساس اداروں نے پولیس کے ساتھ مل کر افغان اور ازبک باشندوں کو کوچی کیمپ، افغان بستی اور صفورا گوٹھ سے حراست میں لیا۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے ایئرپورٹ کے اطراف جدید ٹیکنالوجی اور مخبروں کاجال بھی بچھا دیا۔ فوٹو:فائل

ایئرپورٹ حملے میں تحقیقاتی ٹیموں نے غیر قانونی طور پر مقیم 11 ازبک باشندوں اور 3 افغانیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب حساس اداروں نے پولیس کے ساتھ مل کر کراچی کے علاقے کوچی کیمپ، افغان بستی، صفورا گوٹھ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان اور 11 ازبک باشندوں کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے ایئر پورٹ پرحملہ کرنےوالےدہشت گردوں کےبارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے تھانوں کی سطح پر کچی آبادیوں میں رہائش پذیر افراد اور غیر ملکیوں کے کوائف جمع کرنا شروع کردیے گئے ہیں، شبہ ہے کہ ہلاک ہونے والےدہشت گردوں کے دیگر ساتھی اب بھی کراچی میں رپورش ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں جدید آلات و ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ مخبروں کا جال بھی بھیجا دیا۔
Load Next Story