غبارے سے ہوا نکالنی ہے تو حکومت کو 4 حلقے کھول کر دکھا دینے چاہئیں خورشید شاہ
حکومت کو طاہرالقادری کو نہیں روکناچاہئے جلسے جلوس کوئی سازش نہیں ہوتے اور نہ ہی ان سے حکومتیں جاتی ہیں،اپوزیشن لیڈر
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت ویسے ہی خوف زدہ ہوتی ہے جبکہ ہم اس کے خلاف کسی تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سے ملاقات کےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کو طاہرالقادری کو نہیں روکناچاہئے جلسے جلوس کوئی سازش نہیں ہوتے اور نہ ہی ان سے حکومتیں جاتی ہیں یہ ایک سیاسی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہرمعاملے پر بہت جلدی ردعمل ظاہرکردیتی ہے اگرغبارے سے ہوا نکالنی ہے تو چار حلقے کھول کر دکھا دینے چاہئیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی درجہ حرارت خراب نہیں ہے حکومت ویسے ہی خوفزدہ ہوتی ہے ہم اس کے خلاف کسی تحریک کا ساتھ نہیں دیں گے۔پرویز مشرف کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت مشرف کو باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی کیونکہ پرویزمشرف کاکیس کوئی عام نہیں یہ آرٹیکل 6 کا کیس ہے اور اس کی موت سزا ہے۔