پریتی زنٹا نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ایک یادگار ویڈیو شیئر کردی

اداکارہ کی طرف سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ رقص کی ریہرسل کررہی ہیں

فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سپراسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ایک یادگار ویڈیو شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی طرف سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ رقص کی ریہرسل کررہی ہیں۔

پریتی زنٹا نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا کہ وہ ایک ایوارڈ شو کیلئے اداکار کے ساتھ پریکٹس کررہی تھیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Preity G Zinta (@realpz)






اداکارہ نے بتایا کہ وہ دو دن سے سو نہ سکی تھیں اور وہ خود کو اس وقت ایک زومبی کی طرح محسوس کررہی تھیں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلموں 'ویر زارا'، 'کل ہو نہ ہو'، 'کبھی الوداع نہ کہنا' اور 'دل سے' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
Load Next Story