ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہوجا نے سے کراچی کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

گارڈن،رنچھوڑ لائن،برنس روڈ،ایم اے جناح روڈ،کھارادر،رام سوامی،ڈیفنس،صدر اور کلفٹن میں بجلی کی فراہمی معطل

نارتھ ناظم آباد،نارتھ کراچی،شاہ فیصل کالونی،گلبرگ،ملیر اور لانڈھی کے علاقے بھی تاریکی میں ڈوب گئے ،فوٹو:فائل

کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ایک بار پھر ٹرپ کر گئی جس کےباعث شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنےوالی کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ایک بار پھر ٹرپ کرگئی جس کے باعث شہر کے مختلف علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے ہیں جن میں گارڈن،رنچھوڑ لائن،برنس روڈ،ایم اے جناح روڈ،کھارادر،لیاری،رام سوامی، ڈیفنس، صدر، کلفٹن، محمود آباد اور قیوم آباد شامل ہیں، ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کورنگی ویسٹ،بلوچ کالونی،ایلنڈر روڈ اور جیکب لائن کے گرڈ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے جبکہ دیگر گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرجانے سے نارتھ ناظم آباد،نارتھ کراچی،شاہ فیصل کالونی،گلبرگ،ملیر اور لانڈھی کے علاقے بھی تاریکی میں ڈوب گئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرجانے کے باعث کراچی کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا تھا جس کے باعث گرمی کے ستائے شہریوں کو دہرے عذاب کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کے الیکٹرک کی جانب سے پہلے ہی شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
Load Next Story