عالمی بینک نے دو منصوبوں کیلیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ کیلیے 7 کروڑ 80 اور سندھ بیراجز امپروومنٹ پراجیکٹ کے لیے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے
عالمی بینک نے پاکستان کو دو منصوبوں کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے لیے فراہم کرے گا، منصوبے کے تحت شہریوں اور فرموں کے لیے ڈیجیٹل طور پر فعال عوامی خدمات کی فراہمی کی توسیع میں معاونت کرے گا۔
اسی طرح دوسری فنانسنگ عالمی بینک 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر سندھ بیراجز امپروومنٹ پراجیکٹ کے لیے فراہم کرے گا، منصوبے کے تحت سیلاب سے بچاؤ اور سندھ کے تین بیراجوں کی حفاظت اور انتظام میں بہتری میں معاونت ملے گی۔