قلیل ترین مدت میں پانی سے بھرے ٹینک سے نکلنے کا عالمی ریکارڈ

اینڈریو نے اطالوی ٹی وی سیریز ’لو شو ڈیی ریکارڈ‘ کے سیٹ پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا

[فائل-فوٹو]

ایک شہری نے ہاتھ پاؤں بندھے ہونے کے باوجود قلیل ترین مدت میں پانی سے بھرے ٹینک سے نکلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرار ہونے کا پیشہ ور ماہر (escapologist) اینڈریو باسو نے 2 منٹ 11 سیکنڈز میں پانی سے بھرے ٹینک سے فرار ہو کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ہاتھ پاؤں بندھے ہونے کے ساتھ ساتھ انجام دیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اعلان کیا کہ اینڈریو باسو اب وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے سر کے بَل الٹے ہونے کی حالت میں اور ہاتھ، پیر بندھے ہونے کے ساتھ پانی کے ٹینک سے فرار ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔




اینڈریو نے اطالوی ٹی وی سیریز لو شو ڈیی ریکارڈ کے سیٹ پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اینڈریو اپنی ہتھکڑیاں کھول کر ٹخنے کو آزاد کرا کر ٹینک کے اوپری حصے سے تالا کھولتے ہیں، وہ بھی اس حالت میں کہ انہیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔
Load Next Story