میکسیکو سے مہاجرین کی بڑی تعداد خاردار تاریں کاٹ کر امریکا میں داخل

سرحد پر تعینات فوجی اہلکار انہیں روکنے کی کوشش کرتے رہے تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

—فوٹو:رائٹرز

امريكا ميں سرحد پر گشت كرنے والے حكام نے كہا ہے كہ ميكسيكو سے ہجرت كرنے والوں كا ایک بڑا گروپ خاردار تاریں کاٹ کر امریکا میں داخل ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ايف پی) كے مطابق امريكا ميں سرحد پر گشت كرنے والے حكام نے بتایا کہ گزشتہ روز تاركين كے اس نئے ريلے كے امريكا ميں داخلے كے بعد رياست ٹيكساس كے ريپبلكن گورنر اور ريپبلكن صدارتی اميدوار ڈونلڈ ٹرمپ كے حليف گريگ ايبٹ نے سوشل ميڈيا پليٹ فارم ايكس پر لكھا كہ افسران نے صورتحال پر فوری قابو پا ليا اور خاردار تاروں سے سرحد پر لگائی ركاوٹوں كو دو گنا كيا جا رہا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ تاركين وطن كے ہجوم نے ٹيكساس نيشنل گارڈ کی طرف سے امريكا اور ميكسيكو كے درميان قدرتی سرحد كا كام كرنے والے دريا ريو گرانڈے كے ساتھ نصب کئی گئی خاردار تاروں كے ایک حصے كو ہٹا ديا تھا۔

نيويارک پوسٹ نے بتایا کہ تاركين وطن خاردار تار سے گزرتے رہے جبکہ سرحد پر تعینات فوجی اہلکار انہیں روکنے کی کوشش کرتے رہے تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

امريكا كے كسٹمز اينڈ بارڈر پروٹيكشن نے ایک بيان ميں كہا كہ مقامی وقت تقريبا 11 بجے تاركين وطن كے ایک بڑے گروپ نے ٹيكساس نيشنل گارڈ کی نصب خاردار تار كي ركاوٹوں كو توڑا اور پھر وہ غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہوگئے۔
Load Next Story