ٹیکس دہندگان کی ڈیکلئریشن کالعدم قرار دینے کے اختیارات ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کے سپرد

بورڈ ان کونسل نے متفقہ منظوری دیدی

بورڈ ان کونسل نے متفقہ منظوری دیدی—فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی طرف سے ٹیکس گوشواروں اور اثاثہ جات کے ڈکلیریشن میں غلط بیانی کرنے یا خلاف حقیقت معلومات فراہم کرنے والے ٹیکس دہندگان کے ٹیکس گوشواروں و ڈکلئریشن کالعدم قرار دینے کے اختیارات ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کو دیدیئے ہیں۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 100 ڈی کی ذیلی شق آٹھ کے تحت ایف بی آر کے اختیارات ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کو تفویض کئے گئے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: معیشت دستاویزی بنانے کیلیے قومی ڈیٹا ویئر ہاؤس کی تیاری

بورڈ ان کونسل کے اجلاس میں ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کی جانب سے شرکاء کو بتایا گیا کہ ان لینڈ ریونیو آپریشنز کے فیلڈ فارمشنز میں اسیسمنٹ کی ضروریات اور آپریشنل ضروریات کے پیش نظر ٹیکس دہندگان کی طرف سے ٹیکس گوشواروں اور اثاثہ جات کے ڈکلیریشن میں غلط بیانی کرنے یا خلاف حقیقت معلومات فراہم کرنے والے ٹیکس دہندگان کے ٹیکس گوشواروں و ڈکلئریشن بارے اقدامات درکار ہوتے ہیں، بورڈ ان کونسل نے متفقہ منظوری دیدی۔
Load Next Story