امریكا ن لیگ كی حكومت كو رشوت دیكر فوج كی ساكھ تباہ كرنا چاہتا ہے عمران خان
شمالی وزیرستان میں عسكری كارروائی خودكش قدم ثابت ہوگی جس كی وجہ سے 7 لاكھ افراد بے گھر ہوجائیں گے، چیرمین تحریک انصاف
پاكستان تحریک انصاف كے چیرمین عمران خان نے امریكا كی جانب سے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن كے لئے حكومت پاكستان كی خدمات خریدنے كی كوششوں كی شدید مذمت کرتے ہوئے پاكستان كو دی جانے والی فوجی امداد اور كولیشن سپورٹ فنڈ كی ادائیگیوں كو براہ راست شمالی وزیرستان میں عسكری كارروائی سے منسلک كرنے كو كڑی تنقید كا نشانہ بنایا ہے۔
تحریک انصاف کے مركزی میڈیا سیل كے مطابق عمران خان نے كہا كہ امریكا مسلم لیگ (ن) كی حكومت كو رشوت دے كر افواج پاكستان كی ساكھ تباہ كرنا چاہتا ہے، ایسے وقت میں جب شمالی وزیرستان میں بہت سے گروہ بات چیت پر آمادہ ہیں،عسكری كارروائی ایک خودكش قدم ثابت ہوگی جس كی وجہ سے 7 لاكھ افراد بے گھر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح كارروائی كے نتیجے میں تحریک طالبان پاكستان سے علیحدگی اختیار كرنے اور بات چیت پر آمادہ گروہ ایک مرتبہ پھر پاكستان كی مخالفت میں جت جائیں گے اور یہ عسكری كارروائی تمام مسلح گروہوں كے اتحاد كا باعث بنے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب شمالی وزیرستان كے قابل ذكر قبائل اور گروہ بات چیت پر آمادہ ہیں اور مذاكرات كی پشت پناہی كررہے ہیں تو امریكی خواہشات پر كی جانے والی یہ فوجی كارروائی پاكستان كے لئے انتہائی مہلک ثابت ہوگی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے حكومت سے امریكی دباؤ مسترد كرنے اور قومی سیاسی قیادت كو كل جماعتی كانفرنس كی ایما پر شروع كئے جانے والے مذاكرات كے حوالے سے آگاہ كرنے كی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حكومت مذاکرات پر آمادہ گروہوں كی سخت گیر اور تشدد پر مائل دہشت گردوں سے علیحدگی یقینی بنائے تاكہ ان كے خلاف كارروائی ممكن ہو سكے۔
چیرمین تحریک انصاف نے اقتصادی سروے میں دیئے گئے اعداد و شمار كا حوالہ دیتے ہوئے كہا كہ حالیہ مكمل ہونے والے مالی سال كے دوران پاكستان كو 6.7 ارب ڈالر كے نقصانات اٹھانا پڑے جو گزشتہ برس كے مقابلے میں 3.3 ارب ڈالر یعنی 33 فیصد كم ہیں اور یہ واضح كمی ڈرون حملوں كے خاتمے اور بات چیت كے آغاز كے باعث ممكن ہوئی۔ انہوں نے زور دے كر كہا كہ ریاست پاكستان اور حكومت امریكی عزائم كی تكمیل میں كرائے كے كاركنوں كا كردار ادا نہیں كرسكتی چنانچہ اگر عسكری كارروائی ناگزیر ہے تو حكومت اس سے قبل قوم كو مذاكرات كے بارے میں مكمل آگاہی فراہم كرے۔