سہراب گوٹھ پولیس نے 2تاجروں کا اغوا ناکام بنا دیا
اغوا کاروں نے مغویوں کی دکان سے لاکھوں روپے کے 80 موبائل فون لوٹ لیے تھے
سہراب گوٹھ پولیس نے 2 تاجروں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی ، ملزمان مغویوں کو چھوڑ کر پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ڈی ایس پی قمر احمد شیخ کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر پولیس اسنیپ چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران ایک کار کو روکا تو کار سوار فرار ہوگئے،پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو گنا منڈی کے قریب ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان نے 2مغویوں کو قریبی جھاڑیوں میں چھپایا اور دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا تاہم پولیس کی جانب سے گھیرا تنگ کیے جانے کے بعد ملزمان رات کی تاریکی میں پیدل ہی فرار ہوگئے۔
بعدازاں پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو جھاڑیوں سے دونوں مغوی بحفاظت مل گئے،جھاڑیوں سے ملنے والے 2 افراد ہاشم اوریوسف نے بتایا کہ وہ بہادرآباد کے رہائشی ہیں اور ان کی موبائل فون کی دکان ہے ،نامعلوم افراد نے انھیں دکان کے قریب سے اغوا کیا اور واپس ان کی دکان پر پہنچے ، دکان سے انھوں نے لاکھوں روپے کے80 موبائل فون لوٹے اور دوبارہ انھیں کار میں لے کر کہیں جارہے تھے کہ سہراب گوٹھ پر لیاری ایکسپریس وے پر پولیس کے روکنے پر ان کی جان بچ گئی ، دونوں تاجروں نے کسی بھی قسم کی دشمنی یا بھتے کی کال سے انکار کیا۔